چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کی جدوجہد کی علامت تھیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خلاف جدوجہد میں ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا ۔بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے …
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کی جدوجہد کی علامت تھیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خلاف جدوجہد میں ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا ۔بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی قربانیاں پاکستان کی جمہوری تاریخ کا روشن باب ہیں۔بیگم نصرت بھٹو نے مشکل ترین حالات میں بھی جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھی۔ انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد اور قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہوری جدوجہد میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ نصرت بھٹو کا عزم، حوصلہ اور جمہوریت سے وابستگی ہماری سیاسی تاریخ کا قیمتی سرمایہ ہے،اللہ تعالیٰ نصرت بھٹو کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین۔








