نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کا ​چین میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ​چین میں شدید زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ​چین میں شدید زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعے کو ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے ​متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ​غم کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے برادر ملک چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔