وزیرِ مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پُرعزم ہے اور اس قومی مقصد کے حصول کے لئے تمام ممکنہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکریہ پولیو فرنٹ لائن ورکرز کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پُرعزم ہے، وزیرِ مملکت برائے صحت

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پُرعزم ہے اور اس قومی مقصد کے حصول کے لئے تمام ممکنہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکریہ پولیو فرنٹ لائن ورکرز کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی محنت، لگن، عزم اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، متعدد پولیو ورکرز نے ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے عظیم مقصد کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، ان کی خدمات پاکستان کی پولیو کے خاتمے کی جدوجہد کا ایک اہم اور ناقابلِ فراموش حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ترقیاتی شراکت دار گزشتہ کئی دہائیوں سے پولیو کے خاتمے کے لئے تکنیکی مہارت اور مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں جس پر پاکستان ان کا شکر گزار ہے۔
وزیرِ مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں فرائض انجام دینے والے فرنٹ لائن پولیو ورکرز کو روزانہ کی بنیاد پر درپیش مشکل حالات، چیلنجز اور رکاوٹوں کو سمجھنا بھی ضروری ہے، پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم ایسے مخصوص اور دشوار حالات میں جاری ہے جو دنیا کے کئی دیگر حصوں سے مختلف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز اپنی محنت، لگن اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں اور ان کی خدمات ملک کو پولیو سے پاک بنانے کی کوششوں میں کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔
ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے تک اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور ملک کو پولیو سے پاک بنانے کے قومی ہدف کے حصول کے لئے پُرعزم ہے۔








