وزیراعظم شہباز شریف کا گوادر میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوادر میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوادر میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے گوادر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے فرض شناس و بہادر افسران اور جوانوں نے گوادر شہر اور گبد بارڈر کراسنگ کے اطراف دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیئے۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد، بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی، غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے دہشت گردوں کے حملے میں ایک شہری کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کیلئے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید خبریں