وزیراعظم شہباز شریف سے صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کی ملاقات، کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنے تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنے تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی ۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد جموں و کشمیر کے صدر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے اور عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنے تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کو ان کے جائز حقوق ملنے تک ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

 

مزید خبریں