کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی امور کا اجلاس،اوورلوڈنگ پر جرمانوں اور سزاؤں میں اضافے کی منظوری، پٹرولیم لیوی سے متعلق قانونی ترامیم بھی منظور

وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی امور کے اجلاس میں اوورلوڈنگ پر جرمانوں اور سزاؤں میں اضافے کی تجاویز منظور کر لی گئیں جبکہ پٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی سے متعلق مجوزہ قانونی ترامیم کے مسودے کی بھی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی امور کے اجلاس میں اوورلوڈنگ پر جرمانوں اور سزاؤں میں اضافے کی تجاویز منظور کر لی گئیں جبکہ پٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی سے متعلق مجوزہ قانونی ترامیم کے مسودے کی بھی منظوری دے دی گئی۔وزارت قانون و انصاف کی جانب سےجاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو بلال اظہر کیانی اور متعلقہ وزارتوں و ڈویژنز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں اوورلوڈنگ، پٹرولیم لیویز اور کاروباری ضوابط سے متعلق مختلف قانونی و انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے اوورلوڈنگ پر جرمانوں اور سزاؤں میں اضافے کی تجاویز سفارشات کے ساتھ منظور کر لیں۔کمیٹی نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنیارٹی رولز 2026 کی اصولی منظوری بھی دے دی۔ اجلاس میں آسان کاروبار ٹیکنیکل یونٹ اور پاکستان ریگولیٹری رجسٹری کے قیام اور فعالیت سے متعلق مجوزہ قواعد بھی منظور کئے گئے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں منظور کئے گئے قانونی مسودات مزید کارروائی کے لئے متعلقہ فورمز پر پیش کئے جائیں گے۔

 

مزید خبریں