نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈے فل نے بدلتے ہوئے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور عالمی سطح پر مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیاہے۔ جمعہ کو ترجمان وزارت خارجہ کے دفترِ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے استنبول میں آر …
نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈے فل سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار

مزید خبریں
استنبول ۔23اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈے فل نے بدلتے ہوئے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور عالمی سطح پر مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیاہے۔ جمعہ کو ترجمان وزارت خارجہ کے دفترِ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے استنبول میں آر فور اور جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ (ای فور) کے وزارتی اجلاس کے موقع پر جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان واڈے فل سے ملاقات کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور جرمنی کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں مسلسل روابط اور تعاون کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بدلتے ہوئے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور عالمی سطح پر مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے آر فور فریم ورک کے ساتھ جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ کے تعمیری روابط کا خیرمقدم کیا اور مشترکہ تشویش کے امور پر مسلسل مشاورت اور سفارتی رابطہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔







