نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو استنبول میں آر فور ممالک (ترکیہ، سعودی عرب اور مصر) کے وزرائے خارجہ کے ساتھ فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے پہلے اجلاس میں شرکت کی
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی آر فور اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت، علاقائی چیلنجز کے حل کیلئے سفارتی روابط کو فروغ دینے کی فوری ضرورت پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
استنبول ۔23اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو استنبول میں آر فور ممالک (ترکیہ، سعودی عرب اور مصر) کے وزرائے خارجہ کے ساتھ فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے پہلے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں خلیجی خطے کی علاقائی صورتحال، اس کے سماجی و اقتصادی اثرات اور امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق علاقائی چیلنجز کے حل کے لیے سفارتی روابط کو فروغ دینے کی فوری ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو ترجمان دفترخارجہ ِ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصبوں کو کشیدگی میں کمی لانے، دوبارہ جنگی کارروائیوں کے آغاز کو روکنے اور امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی اور ثالثی کی کوششوں سے آگاہ کیا۔تمام وزرائے خارجہ نے اس طرز کے اجلاسوں پر اتفاق کیا۔







