اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 24 سے 26 اکتوبر کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جمعہ کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 66 پیسے ہو گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت …
ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لٹر اضافہ ، پٹرول 377 روپے 71 پیسے پر برقرار

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 24 سے 26 اکتوبر کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جمعہ کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 66 پیسے ہو گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور قیمت 377 روپے 71 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں، عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔







