ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے ویزے میں ردوبدل کرکے متحدہ عرب امارات جانے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ترجمان ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق مسافر سیف اللہ پرواز پی اے 812 کے ذریعے شارجہ روانہ ہو رہا تھا کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران اس کے ویزے میں ردوبدل کا انکشاف ہوا۔
ایف آئی اے کی کارروائی، ٹمپرڈ ویزے پر شارجہ جانے کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ

مزید خبریں
ملتان۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے ویزے میں ردوبدل کرکے متحدہ عرب امارات جانے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ترجمان ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق مسافر سیف اللہ پرواز پی اے 812 کے ذریعے شارجہ روانہ ہو رہا تھا کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران اس کے ویزے میں ردوبدل کا انکشاف ہوا۔
معاملے کی مزید جانچ پڑتال اور مسافر کی تفصیلی پروفائلنگ کے دوران سفری دستاویزات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ مسافر کے ویزے سے اصل ’’فیملی ویزا‘‘ کیٹیگری حذف کی گئی تھی۔ مسافر کے موبائل فون کی جانچ پڑتال سے ویزے کے حصول سے متعلق اہم معلومات بھی سامنے آئیں۔ موبائل فون ریکارڈ کے مطابق اصل ویزا محمد عثمان نامی ایجنٹ نے مسافر کو شیئر کیا تھا۔
ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا ہے جبکہ ویزے میں ردوبدل کے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن ملتان کی جانب سے سفری دستاویزات کی مؤثر جانچ پڑتال اور مشتبہ سفری معاملات کی نشاندہی کا سلسلہ جاری ہے۔







