رہنما پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)و رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے انسدادِ پولیو کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر پولیو جیسے مرض سے نجات حاصل کر سکتی ہے، پولیو سے بچاؤ ممکن ہے اور اس کا واحد حل ہر بچے کو بروقت حفاظتی قطرے پلانا ہے تاکہ آنے والی نسلیں معذوری سے محفوظ رہ سکیں۔
پوری قوم متحد ہو کر پولیو سے نجات حاصل کر سکتی ہے، رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ کا انسدادِ پولیو کے عالمی دن پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):رہنما پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)و رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے انسدادِ پولیو کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر پولیو جیسے مرض سے نجات حاصل کر سکتی ہے، پولیو سے بچاؤ ممکن ہے اور اس کا واحد حل ہر بچے کو بروقت حفاظتی قطرے پلانا ہے تاکہ آنے والی نسلیں معذوری سے محفوظ رہ سکیں۔ پی پی پی میڈیا سیل سے جاری پیغام میں ناز بلوچ نے والدین سےاپیل کی کہ پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں،یہ چند قطرے ان بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔
ناز بلوچ نے کہا کہ پولیو کے قطروں کے خلاف کئی افواہوں میں آ کر والدین اپنے بچوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پولیو ورکرز قوم کا فخر ہیں جو سخت ترین حالات میں گھر، گھر جا کر بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں،ان کی خدمات قابلِ تعریف ہیں۔ ناز بلوچ نے کہا کہ میں اپنی بہادر لیڈی ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، آپ کی انتھک محنت اور قربانی ہی پولیو کے خاتمے کے مشن کی اصل کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی صحت کو اپنی اولین ترجیح رکھا ہے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنے دورِ حکومت میں پولیو سے حفاظتی ٹیکے کی بنیاد رکھ کر صحت کی طرف ایک بہترین قدم بڑھایا۔
ناز بلوچ نے کہا کہ آج خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اپنی شہید ماں کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی صحت کے شعبے میں جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے،سندھ حکومت نے ہر ضلع اور یونین کونسل کی سطح پر ویکسی نیشن سینٹرز قائم کیے ہیں تاکہ کوئی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے، پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ صحت مند بچہ ہی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے۔ ناز بلوچ نے کہا کہ اگر عوام اس جنگ میں متحد ہو گی تو جلد ہی پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو گا۔








