ڈیولپنگ ایٹ (ڈی۔8) آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن (اقتصادی تعاون کی تنظیم) کے سیکرٹری جنرل سفیر سہیل محمود نے ایک غیر مستحکم اور منقسم دنیا میں پائیدار امن کے لیے ’ثالثی‘ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ترکیہ کی خدمات کو سراہا۔سیکرٹری جنرل نے استنبول میں منعقدہ 9ویں ’استنبول میڈی ایشن کانفرنس‘ میں شرکت کی، جس کی میزبانی ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کی۔امن کے لیے شراکت داریاں اور …
ڈی-8 سیکرٹری جنرل کی استنبول میڈی ایشن (ثالثی) کانفرنس میں شرکت،تنظیم کی بین الاقوامی رسائی کے فروغ پر زور

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):ڈیولپنگ ایٹ (ڈی۔8) آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن (اقتصادی تعاون کی تنظیم) کے سیکرٹری جنرل سفیر سہیل محمود نے ایک غیر مستحکم اور منقسم دنیا میں پائیدار امن کے لیے ’ثالثی‘ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ترکیہ کی خدمات کو سراہا۔سیکرٹری جنرل نے استنبول میں منعقدہ 9ویں ’استنبول میڈی ایشن کانفرنس‘ میں شرکت کی، جس کی میزبانی ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کی۔امن کے لیے شراکت داریاں اور نئے تناظر: بدلتی ہوئی دنیا میں ثالثی،کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں 200 سے زائد ماہرین، علاقائی تنظیموں کے سیکرٹری جنرلز، ماہرینِ تعلیم اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔
کانفرنس کا مقصد ثالثی کے عمل کو مضبوط بنانے اور تنازعات کے پرامن حل کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اپنے افتتاحی خطاب میں سفارت کاری کے لیے گنجائش پیدا کرنے اور پائیدار امن کے لیے ثالثی کی کوششوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے موثر ثالثی کے لیے تین بنیادی اصولوں پر خصوصی زور دیا جن میں مخلصانہ بات چیت، مسلسل ثالثی اور علاقائی ملکیت (یعنی متعلقہ خطے کی جانب سے عمل کی ذمہ داری لینا) شامل ہیں۔ کانفرنس سےترکیہ کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی خصوصی ویڈیو خطاب کیا۔کانفرنس کے موقع پر، ڈی-8 کے سیکرٹری جنرل سہیل محمود نے آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن کے سیکرٹری جنرل اسماعیل ولد شیخ احمد، فلسطین کی وزیر خارجہ ڈاکٹر ورسین آغا بیکیان شاہین اور دیگر شریک معززین سے ملاقاتیں کیں۔
اقوام متحدہ کے ’الائنس آف سویلائزیشنز‘ (تہذیبوں کے اتحاد) کے لیے ہائی ریپریزنٹیٹو (اعلیٰ نمائندے) میگوئل اینجل موراتینوس کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں سہیل محمود نے ادارہ جاتی تعلقات قائم کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوںخاص طور پر نوجوانوں کی شمولیت، ثقافتی تبادلوں اور بین الثقافتی مکالمےمیں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔انادولو ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے ثالثی کانفرنس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ڈی-8 کی بنیادی ترجیحات، یعنی اقتصادی تعاون اور انضمام (integration) کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔سفیر سہیل محمود نے بدلتے ہوئے عالمی ماحول اور علاقائی پیش رفت کے تناظر میں ،امن اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری، کثیر الجہتی شراکت داریوں اور اجتماعی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔








