وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سےخطاب کے دوران صدر لاہور چیمبر آف کامرس اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزارت مواصلات کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری ااعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے اس چیمبر کا ممبر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، آپ میری برادری کا حصہ …
سکھر سے کراچی کی موٹروے کی تعمیر جلد شروع کرنے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر مواصلات

مزید خبریں
اسلام آباد/ لاہور ۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سےخطاب کے دوران صدر لاہور چیمبر آف کامرس اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزارت مواصلات کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری ااعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے اس چیمبر کا ممبر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، آپ میری برادری کا حصہ ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ این ایچ اے ریونیو کو 66 ارب بڑھا کر 160 ارب تک لا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے این ایچ اے کو مالی استحکام دلایا، روش کو بدلا ہے اور نئی شاہراہیں بن رہی ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ فیصل آباد موٹروے کی توسیع تیزی سے تعمیر جاری اور اس کے لئے حکومت سے ایک روپیہ نہیں لیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ موٹروے کی توسیع کے بعد جلد فیصل آباد چیمبر آف کامرس کا بھی دورہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں ایکسپریس وے کی بھی این ایچ اے کے فنڈز سے جلد تعمیر مکمل ہو گی۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ تین ہزار ارب روپے کے 66 منصوبوں کی تعمیر در کار ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کے اخراجات کو 66 ارب کی بجائے 50 ارب روپے پر "کیپ” کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں عارضی ہوں، ملک کے مستقبل کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی ریونیو کا 70 فیصد بلوچستان میں لگا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ سمبڑیال،کھاریاں موٹروے کی تعمیر، لاہور، اسلام آباد موٹروے پر فاصلہ 100 کلو میٹر کم ہو گا،ایک گھنٹے کی بچت، لاہور سے راولپنڈی کے راستے کے شہریوں کو فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سکھر سے کراچی کی موٹروے کی تعمیر جلد شروع کرنے جا رہے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ مری ایکسپریس وے کی شاندار تزئین مکمل ہو چکی ہے اب اس کو کشمیر تک توسیع دینگے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ کاغان ، ناران سے آگے موٹروے بنے گی، سیاحت کو فروغ اور چین کے بارڈر تک تجارت ہو گی،اس موٹروے سے دیگر ممالک تک تجارت ممکن ہو گی۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ موٹروے پولیس اور این ایچ اے حکام لاہور چیمبر آف کامرس سے مشترکہ اجلاس کریں گے۔ تاجر برادری نے وزارت مواصلات سے بزنس کمیونٹی سے مستقل رابطےکے لئے فوکل پرسن کی نامزدگی کی تجویز پیش کی۔ تاجر برادری کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کار خانے چلیں گے توملک چلے گا، ہم سب اس میں حصہ ڈالیں گے،جن مسائل کی نشاندہی ہوئی سب کے حل کی کوشش کریں گے، این ایچ اے سے متعلقہ مسائل کے حل کی بھر پور کی کوشش کرینگے۔
صدر لاہور چیمبر آف کامرس نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شکایت سیل کو وزیر اعظم ہاؤس سے منسلک کرنے کو سراہتے ہیں۔اعجاز خان غوری اور ریاض خان تاجک نے وفاقی وزیر سے این ایچ اے اور موٹروے پولیس سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی۔ااس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس کی طرف سے عبدالعلیم خان کی سیاسی و فلاحی کاوشوں پر خصوصی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔







