پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کے باعث آگے بڑھنے کے لیے واضح حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے محروم ہے، محمد حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ارکان موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے مختلف آرا رکھتے ہیں

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ارکان موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے مختلف آرا رکھتے ہیں۔ہفتہ کونجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اندرونی اختلافات کے باعث آگے بڑھنے کے لیے واضح حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے محروم ہے۔وفاقی وزیر نے خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کے خاتمے کےحکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تحفظ،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور صوبے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں ضروری ہیں۔انہوں نےکہا کہ عوامی ریلیف کے اقدامات کی کمی اور مسلسل سکیورٹی چیلنجز کے باعث خیبر پختونخوا کے عوام پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت سے مایوس ہوتے جا رہے ہیں۔محمد حنیف عباسی نے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں مبینہ بدعنوانی پر بھی پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حالات میں سکیورٹی کی صورتحال تبدیل ہو رہی ہےجس سے خیبر پختونخوا پولیس کےحوصلے اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور وہ بہادری، عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے۔

مزید خبریں