انسداد منشیات فورس کی کارکردگی قابل تعریف ہے، انسداد منشیات کے سرکردہ ادارے کی حیثیت سے اے این ایف کا علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اعتراف قابل اطمینان امر ہے وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات چوہدری نثار علی خان کی اے این ایف کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ناصر دلاور شاہ سے ملاقات میں گفتگو وزیر داخلہ کو ادارے کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ …
وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات چوہدری نثار علی خان کی اے این ایف کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ناصر دلاور شاہ سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
انسداد منشیات فورس کی کارکردگی قابل تعریف ہے، انسداد منشیات کے سرکردہ ادارے کی حیثیت سے اے این ایف کا علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اعتراف قابل اطمینان امر ہے
وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات چوہدری نثار علی خان کی اے این ایف کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ناصر دلاور شاہ سے ملاقات میں گفتگو
وزیر داخلہ کو ادارے کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی
اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 3.985 ارب روپے مالیت کی منشیات پکڑنے پر انسداد منشیات فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد منشیات کے سرکردہ ادارے کی حیثیت سے اے این ایف کا علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اعتراف قابل اطمینان امر ہے۔ انہوں نے یہ بات انسداد منشیات فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ناصر دلاور شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی اور وزیر داخلہ کو ادارے کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ اے این ایف کی جون 2016ءتک کی کارروائیوں کے نتیجہ میں اے این ایف نے تقریباً 50 ٹن منشیات قبضے میں لیں جس میں 2.23 ٹن ہیروئن، 33.24 ٹن حشیش، 7.7 ٹن افیون، 1.44 ٹن مارفین، 1.62 کلو گرام قوقین، 931.8 کلو گرام ایمفیٹا مائن، 6.08 کلو گرام میتھام فیٹا مائن، 790 ایکسٹیسی ٹیبلٹس اور 28550 زینکس ٹیبلٹس شامل تھیں۔








