فلسطینی اور ایرانی صدرکا وزیر اعظم نواز شریف کی جلدصحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) فلسطین کے صدر محمود عباس اور ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے وزیر اعظم نواز شریف کی جلدصحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ لندن میں ایران کے سفیر نے صدر حسن روحانی کی جانب سے وزیراعظم کیلئے گلدستہ پاکستانی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے اپنے …

اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) فلسطین کے صدر محمود عباس اور ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے وزیر اعظم نواز شریف کی جلدصحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ لندن میں ایران کے سفیر نے صدر حسن روحانی کی جانب سے وزیراعظم کیلئے گلدستہ پاکستانی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم نواز شریف کے کامیاب آپریشن پر خوشی اورانکی جلدصحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ لندن میں ایران کے سفیر نے صدر حسن روحانی کی جانب سے وزیراعظم کیلئے گلدستہ اور پیغام پاکستانی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply