اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے رکن ممالک کی وزارتی کونسل کا 30 واں باقاعدہ اجلاس پیر کو یہاں شروع ہوگیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اجلاس میں شرکت کے لئے آمد پر اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد …
اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی وزارتی کونسل کا باقاعدہ اجلاس شروع ہوگیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے رکن ممالک کی وزارتی کونسل کا 30 واں باقاعدہ اجلاس پیر کو یہاں شروع ہوگیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اجلاس میں شرکت کے لئے آمد پر اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان اور پاکستان کے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد بھی شرکت کررہے ہیں۔
ای سی او کے اسلام آباد اجلاس میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل، ایس سی او اور سیکا کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں ای سی او وزارتی اجلاس کا عنوان ’’ریوائیونگ ریجنلزم فار اے ریزیلیئنٹ ای سی او‘‘ رکھا گیا ہے۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے 10 رکن ممالک میں پاکستان کے علاوہ ترکیہ، آذربائیجان، ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان،ازبکستان اور افغانستان شامل ہیں۔ ای سی او کے بنیادی مقاصد میں تجارت، معیشت، توانائی، ٹرانسپورٹ، تکنیکی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔







