اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب اپنے تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کی تربیت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، نیب ملائیشیا کی اینٹی کرپشن اکیڈمی کی طرز پر اسلام آباد میں اکیڈمی کے قیام کا ارادہ رکھتا ہے، قومی احتساب بیورو نے نیب راولپنڈی میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کاتفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کے ریفریشرز اور کیپسٹی بلڈنگ کورسز کے جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب اپنے تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کی تربیت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، نیب ملائیشیا کی اینٹی کرپشن اکیڈمی کی طرز پر اسلام آباد میں اکیڈمی کے قیام کا ارادہ رکھتا ہے، قومی احتساب بیورو نے نیب راولپنڈی میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے جائزہ کی سہولت موجود ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کے ٹریننگ آف ٹرینرز ریفریشرز اور کیپسٹی بلڈنگ کورسز کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








