اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعلیٰ حکام کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران پیش کی جانے والی پوسٹ بجٹ سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری فنانس اور چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین اور …
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعلیٰ حکام کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران پیش کی جانے والی پوسٹ بجٹ سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری فنانس اور چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین اور متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے کاروبار اور صارف دوست بجٹ پیش کیا ہے جس کا معاشرہ کے مختلف عناصر گرمجوشی سے خرمقدم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار برادری کی بہتری کیلئے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اقدامات اور خصوصاً زرعی شعبہ کیلئے پیش کردہ تجاویز کی بہت زیادہ تعریف کی جا رہی ہے جبکہ برآمدات کے اضافہ اور صنعتی ترقی کے حوالہ سے حکومتی اقدامات کو بھی سراہا جا رہا ہے۔








