وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاناما پیپرز میں نام نہ ہونے کے باوجود خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے‘ طلال چوہدری

اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاناما پیپرز میں نام نہ ہونے کے باوجود خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے جو ایک مثال ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ معاملے کی …

اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاناما پیپرز میں نام نہ ہونے کے باوجود خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے جو ایک مثال ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کا کینیڈا سے واپس پاکستان آنا اتفاق نہیں کیونکہ دوسری طرف عمران خان بھی سڑکوں پر آنے کی بات کر رہے ہیں۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پنجاب کی پیپلز پارٹی کو ہم سنجیدگی سے نہیں لیتے کیونکہ اصل معاملات تو پیپلز پارٹی سندھ ہی چلاتی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply