امریکی حکام کو بتا دیا کہ ڈرون حملے کا کوئی جواز نہیں ،یہ ہماری ملکی سلامتی و خودمختاری کی خلاف ورزی ہے،اس مسئلے کو ہر اہم فورم پر اٹھائیں گے،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ امریکی حکام سے ہونے والی ملاقات میں ہم نے واضح کیا ہے کہ ڈرون حملے کا کوئی جواز نہیں ،یہ ہماری ملکی سلامتی و خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ بھی واضح …

اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ امریکی حکام سے ہونے والی ملاقات میں ہم نے واضح کیا ہے کہ ڈرون حملے کا کوئی جواز نہیں ،یہ ہماری ملکی سلامتی و خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر مستقبل میں دوبارہ اس طرح کی کوئی کارروائی ہوئی تو اس کے پاک امریکہ تعلقات پر منفی اثرات پڑیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہماری عسکری و سول قیادت نے امریکی حکام سے دوٹوک الفاظ میں ایسے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ پاکستان اپنی استطاعت کے مطابق دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے کام کر رہا ہے اور آپریشن ضرب عضب جس میں ہمارے 2 لاکھ فوجی تعینات ہیں، کے ذریعے دہشتگردی کی کمر توڑ دی گئی ہے جبکہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے لہذا ڈرون حملہ بلاجواز ہے جو ہماری ملکی سلامتی و خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

Leave a Reply