وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سیالکوٹ میں کھلی کچہری ، وزیر اعلی کی طرف سے مستحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے

سیالکوٹ۔12 جون(اے پی پی )وزیر دفاع ‘ پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رابطہ آفس پیرس روڈ سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے در پیش مسائل کے بارے میں وفاقی وزیر کو آگا ہ کیا۔خواجہ محمد آصف نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے مختلف سرکاری محکموں کے افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے ،اراکین صوبائی اسمبلی …

سیالکوٹ۔12 جون(اے پی پی )وزیر دفاع ‘ پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رابطہ آفس پیرس روڈ سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے در پیش مسائل کے بارے میں وفاقی وزیر کو آگا ہ کیا۔خواجہ محمد آصف نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے مختلف سرکاری محکموں کے افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے ،اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاءاللہ بٹ اور چودھری محمد اکرام بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے، وفاقی وزیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے دوبرجی آرائیاں کی رہائشی عائشہ بی بی کے جگر کے علاج کیلئے30لاکھ روپے ، محمد ارشد کو بچے کی تعلیم کیلئے 1لاکھ20ہزار روپے اور بیوہ عابدہ یاسین کو 50ہزار روپے مالیت کے امدادی چیکس بھی تقسیم کئے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے چیکس ملنے پر شہریوں نے منتخب اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ۔

Leave a Reply