وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان کا چین میں تقریبات سے خطاب اور وفود سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کی اجتماعی ترقی کیلئے مختلف ممالک کے درمیان مشترکہ پراجیکٹ کا حامی ہے، چین پاکستان اکنامک کاریڈور منصوبہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، یہ منصوبہ خطے کی معاشی تقدیر بدل دے گا، اس سے نہ صرف پاکستان اور چین مستفید ہوں گے بلکہ جنوبی ایشیائ، افغانستان اور وسطی …

اسلام آباد ۔ 13 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کی اجتماعی ترقی کیلئے مختلف ممالک کے درمیان مشترکہ پراجیکٹ کا حامی ہے، چین پاکستان اکنامک کاریڈور منصوبہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، یہ منصوبہ خطے کی معاشی تقدیر بدل دے گا، اس سے نہ صرف پاکستان اور چین مستفید ہوں گے بلکہ جنوبی ایشیائ، افغانستان اور وسطی ایشیاءکے ممالک کی معیشتوں کو بھی منسلک کرنے کا باعث ہوگا، گلوبلائزیشن کے اس دور میں لازم ہے کہ مشترکہ مسائل کے اجتماعی حل تلاش کئے جائیںاور اجتماعی دانش کے ذریعے خطے کے معاشی مسائل کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا جائے، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے چین کے شہر کنمنگ میں چوتھی چین جنوبی ایشیاءایکسپوکے عالمی پیداواری صلاحیت میں تعاون سے متعلق فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply