اسلام آباد ۔ 13 جون(اے پی پی) پاکستان نے طورخم بارڈر کراسنگ پر پاکستانی فورسز پر افغان فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر افغانستان سے سخت احتجاج کیا ہے۔ اتوار کی شام فائرنگ کے واقعہ میں دو فوجی اور 9شہری زخمی ہو گئے تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان ناظم الامور کو وزارت امور خارجہ طلب کیا گیا …
فائرنگ کا واقعہ دوستانہ تعلقات کی روح کے منافی ہے،جامع تحقیقات کی جائیں اور پاکستانی حکام کو تحقیقات سے آگاہ کیا جائے،مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں، دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جون(اے پی پی) پاکستان نے طورخم بارڈر کراسنگ پر پاکستانی فورسز پر افغان فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر افغانستان سے سخت احتجاج کیا ہے۔ اتوار کی شام فائرنگ کے واقعہ میں دو فوجی اور 9شہری زخمی ہو گئے تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان ناظم الامور کو وزارت امور خارجہ طلب کیا گیا اور اُن سے کہا گیا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کی جائیں اور پاکستانی حکام کو تحقیقات سے آگاہ کیا جائے۔ افغانستان پر مزید زور دیا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔ افغان ناظم الامور کو بتایا گیاکہ فائرنگ کا واقعہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کی روح کے منافی ہے۔ دفترخارجہ نے کہا کہ فائرنگ کا مقصد سرحد پر پاکستانی علاقے کے اندر ایک گیٹ کی تعمیر میں خلل ڈالنا تھا جو لوگوں اور گاڑیوں کی سرحد پار نقل و حمل کےلئے تعمیر کیا جانا تھا۔








