ملک بھر میں اشیاءخودونوش پر تقریباً پونے دو ارب کی سبسڈی دی گئی ہے، وزیر مملکت ڈا کٹر طا رق فضل چوہدری

اسلام آباد ۔ 13 جون(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈا کٹر طا رق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں اشیاءخودونوش پر تقریباً پونے دو ارب کی سبسڈی دی گئی ہے تاکہ شہری زیادہ سے زیادہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں، وزیر اعظم کی ہدایت کے مطا بق تمام سستے با زاروں میں نہ صرف اشیاءخوردونوش ارزاں …

اسلام آباد ۔ 13 جون(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈا کٹر طا رق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں اشیاءخودونوش پر تقریباً پونے دو ارب کی سبسڈی دی گئی ہے تاکہ شہری زیادہ سے زیادہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں، وزیر اعظم کی ہدایت کے مطا بق تمام سستے با زاروں میں نہ صرف اشیاءخوردونوش ارزاں نر خوں پر وا فر مقدار میں فراہم کی جارہی ہیں بلکہ ان کے معیا ر کا بھی خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے اور اسلام آباد میں سستے با زاروں کے انعقاد کا مقصد روزے داروں کوبھر پور سہولت مہیا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے کیڈ ڈا کٹر طا رق فضل چوہدری نے سیکٹر G-6 میں سی ڈی اے کی طرف سے لگائے گئے سستے با زار کے دورہ کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Leave a Reply