وزیراعظم محمد نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے سری لنکا کے وزیر خارجہ منگالا سمارا ویرا کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد ۔ 13 جون(اے پی پی) سری لنکا کے وزیر خارجہ منگالا سمارا ویرا نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سری لنکا کے وزیر خارجہ کی جانب سے وزیرا عظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کو ایک پیغام بھیجا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم محمد نوازشریف کی 31 مئی کو ہونے والی …

اسلام آباد ۔ 13 جون(اے پی پی) سری لنکا کے وزیر خارجہ منگالا سمارا ویرا نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سری لنکا کے وزیر خارجہ کی جانب سے وزیرا عظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کو ایک پیغام بھیجا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم محمد نوازشریف کی 31 مئی کو ہونے والی سرجری پر گہری تشویش ہے۔ وہ وزیرا عظم محمد نوازشریف اور ان کے اہل خانہ کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

Leave a Reply