صدر مملکت ممنون حسین کی فرانس میں پاکستان کے نامزد سفیر معین الحق سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 14 جون(اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے فرانس کے ساتھ دوستانہ خوشگوار تعلقات نہایت اہم ہیں، اس مقصد کے لیے فرانسیسی پالیسی و فیصلہ ساز حلقوں کے ساتھ قریبی روابط ناگزیر ہیں۔صدر مملکت نے یہ بات فرانس میں پاکستان کے نامزد سفیر معین الحق سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔صدر …

اسلام آباد ۔ 14 جون(اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے فرانس کے ساتھ دوستانہ خوشگوار تعلقات نہایت اہم ہیں، اس مقصد کے لیے فرانسیسی پالیسی و فیصلہ ساز حلقوں کے ساتھ قریبی روابط ناگزیر ہیں۔صدر مملکت نے یہ بات فرانس میں پاکستان کے نامزد سفیر معین الحق سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حالات میں وطن عزیز کے مفادات کے تحفظ کے لیے سفیروں کی ذمہ داریوں میں بہت اضافہ ہو گیا ہے، انھیں چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں اور مہارت سے کام لیتے ہوئے بیرونی دنیا میں ملک کا تاثر بہتر بنائیں اور اس عہد کے پیچیدہ مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ فرانس یورپ کا اہم ملک ہے جو عالمی معاملات میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Leave a Reply