پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صد ر نے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کیلئے مسلم لیگی امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی ایل اے 19راولا کوٹ شہر، ایل اے 20تھوراڑ ، ایل اے 30جموں 1،ایل اے 33جموں4، ایل اے 41وادی 6سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اسلام آباد ۔ 14 جون(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، چیئرمین پارلیمانی بورڈ و …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صد ر نے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کیلئے مسلم لیگی امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی
مزید خبریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صد ر نے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کیلئے مسلم لیگی امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی
ایل اے 19راولا کوٹ شہر، ایل اے 20تھوراڑ ، ایل اے 30جموں 1،ایل اے 33جموں4، ایل اے 41وادی 6سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
اسلام آباد ۔ 14 جون(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، چیئرمین پارلیمانی بورڈ و وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات 2016ءکے لئے مسلم لیگی امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی ممبر پارلیمانی بورڈ سیکرٹری کوآرڈی نیشن نے پارلیمانی بورڈ کے ممبران کی سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو لندن ارسال کی تھی جس کی وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز منظوری دے دی ہے۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کی کامیابی کی دعا کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار آزاد کشمیر میں ترقی، خوشحالی اور روشنی کا منشور، عوامی خدمت اور گڈگورننس کا ایجنڈا لے کر کشمیری عوام کے پاس جائیں۔








