اسلام آباد ۔ 14 جون(اے پی پی) معروف سیاسی تجزیہ نگار فضل حکیم نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بجلی کے شعبہ‘ انفرسٹکچر‘ ٹرانسپورٹ اورمواصلات کے شعبوں کوترجیحی دی گئی ہے۔ حکومت کا ایجنڈا اقتصادی شرح نمو کے اضافہ کو یقینی بنانا ہے جس سے کاروباری مواقع کے فروغ، پیداوار میں اضافہ اور ترقیاتی بجٹ کے بھرپور استعمال میں سہولت ملے گی۔ ” اے پی پی“ …
تجزیہ نگار فضل حکیم کی ” اے پی پی“ سے بات چیت
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون(اے پی پی) معروف سیاسی تجزیہ نگار فضل حکیم نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بجلی کے شعبہ‘ انفرسٹکچر‘ ٹرانسپورٹ اورمواصلات کے شعبوں کوترجیحی دی گئی ہے۔ حکومت کا ایجنڈا اقتصادی شرح نمو کے اضافہ کو یقینی بنانا ہے جس سے کاروباری مواقع کے فروغ، پیداوار میں اضافہ اور ترقیاتی بجٹ کے بھرپور استعمال میں سہولت ملے گی۔ ” اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی ایجنڈا معاشی ترقی کو یقینی بنانا ہے، پیداواریت کے لئے طلب میں اضافہ ہوگا اور ترقیاتی بجٹ مکمل طور پر استعمال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے مکمل استعمال کو یقینی بنانے کےلئے ضروری ہے کہ غیر ضروری اخراجاتی لاگت کا خاتمہ کیا جائے، اس سے مطلوبہ اہداف کے حصول کو تقویت ملے گی۔ بجٹ میں معاشی ترقی کو تیزی سے فروغ دینے ‘ بجٹ خسارے میں کمی لانے ‘ بجلی کی زیادہ فراہمی ‘ برآمدات کا فروغ ‘ غربت کا خاتمہ اہمیت کا حامل ہے۔








