مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی نیو کلیئر سپلائیرز گروپ کی رکنیت کی حمایت کیلئے آسٹریا اور ترکی کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پررابطے

اسلام آباد ۔ 14 جون(اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نیو کلیئر سپلائیرز گروپ کی رکنیت کی حمایت کیلئے عالمی سطح پرجاری سفارتی کوششوں کے سلسلے میں منگل کو آسٹریا کے وزیر خارجہ سبسٹائن کورز اور ترکی کے وزیر خارجہ مولوت کیوس اوگلو سے ٹیلی فون پررابطے کئے۔ منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے آسٹریا اور ترکی کے وزراءخارجہ سے ٹیلی فون پر …

اسلام آباد ۔ 14 جون(اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نیو کلیئر سپلائیرز گروپ کی رکنیت کی حمایت کیلئے عالمی سطح پرجاری سفارتی کوششوں کے سلسلے میں منگل کو آسٹریا کے وزیر خارجہ سبسٹائن کورز اور ترکی کے وزیر خارجہ مولوت کیوس اوگلو سے ٹیلی فون پررابطے کئے۔ منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے آسٹریا اور ترکی کے وزراءخارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر لحاظ سے نیو کلیئر سپلایئرز گروپ کی رکنیت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور نان این پی ٹی ملکوں کو غیر امتیازی بنیادوں پر این ایس جی رکنیت دینے کی اہمیت ہر زور دیا۔ دونوں ملکوں کے وزراءخارجہ نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

Leave a Reply