دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن بیسڈ اور کومبنگ آپریشن جاری رہے گا بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا شمالی اور جنوبی وزیرستان کے دورہ کے دوران فوجی جوانوں اور قبائلیوں سے خطاب راولپنڈی۔ 14 جون(اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن بیسڈ اور کومبنگ آپریشن جاری رہے گا ‘پاک فوج کا آپریشن …
بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا شمالی اور جنوبی وزیرستان کے دورہ کے دوران فوجی جوانوں اور قبائلیوں سے خطاب

مزید خبریں
دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن بیسڈ اور کومبنگ آپریشن جاری رہے گا
بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا شمالی اور جنوبی وزیرستان کے دورہ کے دوران فوجی جوانوں اور قبائلیوں سے خطاب
راولپنڈی۔ 14 جون(اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن بیسڈ اور کومبنگ آپریشن جاری رہے گا ‘پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب بلا تفریق ہر رنگ اور نسل کے دہشت گردوں کے خلاف ہے ‘زیادہ تر دہشت گردوں کا خاتمہ ہوچکا ہے ‘عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی باعزت واپسی اور بحالی کا کام اسی سال مکمل ہوگا ۔ وہ منگل کو شمالی اور جنوبی وزیرستان کے دورہ کے دوران فوجی جوانوں اور قبائلیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور پورا دن فوجی جوانوں اور قبائلیوں کے ساتھ گزارا۔








