اسلام آباد ۔ 14 جون(اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کا زور ٹوٹ چکا، پاک فوج سمیت پوری قوم نے پوری یکسوئی اور عزم کے ساتھ اپنا کردار ادا کیا۔ جس نے ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلائی، کسی کو غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے کیونکہ پاکستانی قوم خارجی اور داخلی دشمنوں کے خلاف سیسہ …
وزیراعظم محمدنواز شریف کا ضربِ عضب کے دوسال مکمل ہونے کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون(اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کا زور ٹوٹ چکا، پاک فوج سمیت پوری قوم نے پوری یکسوئی اور عزم کے ساتھ اپنا کردار ادا کیا۔ جس نے ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلائی، کسی کو غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے کیونکہ پاکستانی قوم خارجی اور داخلی دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔ ہم دہشت گردی کی طرح غربت اور افلاس کو بھی شکست دیں گے اور پاکستان ایک پرامن اور خوشحال ملک بنے گا۔ منگل کو ضربِ عضب کے دوسال مکمل ہونے کے موقع پروزیراعظم محمدنواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’ضربِ عضب‘ کے دوسال انسانی عزم، ہمت،استقلال، بہادری اور قربانی کی ا یک ایسی لازوال داستان ہے جو ہماری تاریخ کے صفحات پر ہمیشہ جگمگاتی رہے گی اور نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ بنے گی۔








