وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا سینیٹ میں اقتصادی راہداری سے متعلق خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔15 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حکومتیں اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی بریفنگ پر اعتماد کا اظہار کر چکی ہیں‘ کل جماعتی کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں پر مکمل عمل ہوگا‘ پی ایس ڈی پی میں ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان سیکشن کے لئے 22 ارب روپے مختص کئے گئے …

اسلام آباد ۔15 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حکومتیں اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی بریفنگ پر اعتماد کا اظہار کر چکی ہیں‘ کل جماعتی کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں پر مکمل عمل ہوگا‘ پی ایس ڈی پی میں ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان سیکشن کے لئے 22 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں‘ سندھ کو نظرانداز کرنے کا تاثر درست نہیں۔ بدھ کو ایوان بالا میں اقتصادی راہداری سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ میں جو معاملات اٹھائے گئے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے‘ صوبائی حکومتیں بھی وفاقی اکائی کا حصہ ہیں‘ بلوچستان کی حکومت خیبر پختونخوا کی حکومت بھی اقتصادی راہداری پر اعتماد کا اظہار کرچکی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply