وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا میجر علی جواد خان چنگیزی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے بارڈر منیجمنٹ کیلئے پاک آرمی کی کوششوںکو سبو تاژ کرنے پر شدید تشویش سرحدی کنٹرول مستحکم کرنے کیلئے موثر اقدامات کے بغیر سرحد کے دونوں اطراف پائیدار امن و استحکام قائم نہیں کیا جاسکتا، سرتاج عزیز اسلام …
وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا میجر علی جواد خان چنگیزی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا میجر علی جواد خان چنگیزی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار
افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے بارڈر منیجمنٹ کیلئے پاک آرمی کی کوششوںکو سبو تاژ کرنے پر شدید تشویش
سرحدی کنٹرول مستحکم کرنے کیلئے موثر اقدامات کے بغیر سرحد کے دونوں اطراف پائیدار امن و استحکام قائم نہیں کیا جاسکتا، سرتاج عزیز
اسلام آباد ۔ 15 جون(اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے میجر علی جواد خان چنگیزی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے بارڈر منیجمنٹ کیلئے پاک آرمی کی کوششوںکو سبو تاژ کرنے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ سرتاج عزیز کاکہنا تھا کہ سرحدی کنٹرول مستحکم کرنے کیلئے موثر اقدامات کے بغیر سرحد کے دونوں اطراف پائیدار امن و استحکام قائم نہیں کیا جاسکتا۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سرتاج عزیز نے افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں میجر علی جواد خان چنگیزی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔مشیر خارجہ نے کہا کہ بارڈر منیجمنٹ کو مستحکم کرنا اور سرحد کے آر پار لوگوں اور گاڑیوں کی آمدورفت میں بہتری لانا انسداد دہشت گردی کوششوں کا اہم حصہ ہے۔








