طلباءکو بیرون ملک سکالرشپ، غیرملکی یونیورسٹیوں کی ایکریڈیشن اور معلومات پر مبنی ایک نئی ویب سائٹ بنائی جائے، وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن کی ایچ ای سی کو ہدایت

اسلام آباد ۔ 15 جون(اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو ہدایت کی کہ طلباءکو بیرون ملک سکالرشپ، غیرملکی یونیورسٹیوں کی ایکریڈیشن اور معلومات پر مبنی ایک نئی ویب سائٹ بنائے۔ وہ بدھ کو اعلیٰ تعلیم کی نئی ترقی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس کا ایجنڈا سکالر شپ پروگرام ، سپیشل …

اسلام آباد ۔ 15 جون(اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو ہدایت کی کہ طلباءکو بیرون ملک سکالرشپ، غیرملکی یونیورسٹیوں کی ایکریڈیشن اور معلومات پر مبنی ایک نئی ویب سائٹ بنائے۔ وہ بدھ کو اعلیٰ تعلیم کی نئی ترقی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس کا ایجنڈا سکالر شپ پروگرام ، سپیشل طلباءکے لئے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سہولیات کا معیار ، بیرون ممالک پاکستان کی صدارت ، اعلیٰ تعلیم کے سلسلہ میں مختلف ممالک سے تعاون اور ایچ ای سی کی کامیابیوں پر مشتمل تھا ۔

Leave a Reply