وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات ایرانی سفیر نے بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادیو کے سلسلے میں حکومتِ ایران کو لکھے گئے مراسلے کا باضابطہ جواب وزیرِداخلہ کے حوالے کیا اسلام آباد ۔ 15 جون(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے بدھ کو یہاں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات، سیکورٹی سمیت …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات

مزید خبریں
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات
ایرانی سفیر نے بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادیو کے سلسلے میں حکومتِ ایران کو لکھے گئے مراسلے کا باضابطہ جواب وزیرِداخلہ کے حوالے کیا
اسلام آباد ۔ 15 جون(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے بدھ کو یہاں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات، سیکورٹی سمیت مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ میں پیشرفت کا جائزہ اور خطے میں پائی جانے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی بھی تیسرا ملک ایران اور پاکستان کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔ وزیر داخلہ نے دونوں ممالک کے مابین سرحدوں کی نگرانی اور معلومات کے بروقت تبادلے کے نظام کو مزید موثر بنانے پر زور دیا۔ایرانی سفیر نے بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادیو کے سلسلے میںپاکستان کی طرف سے حکومتِ ایران کو لکھے گئے مراسلے کا باضابطہ جواب بھی وزیرِداخلہ کے حوالے کیا۔ 03مارچ2016 کو’را ‘کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کو مشہ خیل بلوچستان سے گرفتار کیاگیا جس سے دوران تفتیش یہ معلوم ہوا کہ وہ ایران کے علاقے چاہ بہار میں مقیم تھا اور اپنے نیٹ ورک کی مدد سے پاکستان کے خلاف تخریبی کاروائیوں میں ملوث تھا۔








