وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا اجلاس سے خطاب

تمام ترجیحی تجارتی معاہدات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کر دیئے، اخذ ہونے والے اصولوں اور نتیجوںکی بنیاد پر مزید تجارتی معاہدات کئے جائیں گے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا اجلاس سے خطاب اسلام آباد ۔ 15 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام ترجیحی تجارتی معاہدات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے احکامات …

تمام ترجیحی تجارتی معاہدات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کر دیئے، اخذ ہونے والے اصولوں اور نتیجوںکی بنیاد پر مزید تجارتی معاہدات کئے جائیں گے
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 15 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام ترجیحی تجارتی معاہدات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، ان تجارتی معاہدات سے اخذ ہونے والے اصولوں اور نتیجوںکی بنیاد پر مزید تجارتی معاہدات کئے جائیں گے، تجارتی معاہدات کی کارکردگی کا جائزہ تمام سٹیک ہولڈرز کی رائے اور دستیاب اعداد وشمار کی بنیاد پر کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت تجارت میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان کے چین، سری لنکا اور ملائیشیاءسے آزاد تجارتی معاہدے ہیں جبکہ ایران، انڈونیشیا اور ماریشیس سے ترجیحی تجارت کا معاہدہ ہے۔ یہ معاہدات گزشتہ دہائی میں کئے گئے جن کی بدولت ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے مناسب عرصہ موجود ہے۔

Leave a Reply