وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کی مسلم لیگ (ن) سانگلہ ہل کے وفد سے بات چیت

وزیراعلیٰ پنجاب نے گڈ گورننس کا ثبوت دیتے ہوئے پنجاب کے لئے شاندار ترقیاتی بجٹ دیا ہے اُس سے لوگوں کی زندگیوں میں خوش نما تبدیلیاں رونما ہوں گی، سانگلہ ہل انٹر چینج تا شاہ کوٹ سٹرک اور سانگلہ ہل ریلوے فلائی اوور کے لئے فنڈز مختص کر کے وزیراعلی نے اس حلقے کے عوام کے دل جیت لئے ہیں وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس …

وزیراعلیٰ پنجاب نے گڈ گورننس کا ثبوت دیتے ہوئے پنجاب کے لئے شاندار ترقیاتی بجٹ دیا ہے اُس سے لوگوں کی زندگیوں میں خوش نما تبدیلیاں رونما ہوں گی، سانگلہ ہل انٹر چینج تا شاہ کوٹ سٹرک اور سانگلہ ہل ریلوے فلائی اوور کے لئے فنڈز مختص کر کے وزیراعلی نے اس حلقے کے عوام کے دل جیت لئے ہیں
وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کی مسلم لیگ (ن) سانگلہ ہل کے وفد سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 15 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو صوبے کے لئے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی گڈ گورننس کا ثبوت دیتے ہوئے پنجاب کے لئے جو شاندار ترقیاتی بجٹ دیا ہے اُس سے یہاں کے لوگوں کی زندگیوں میں خوش نما تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) سانگلہ ہل کے مقامی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت و زراعت کے شعبوں کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافے سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو گا اور عوام کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم ہوں گے۔ چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ تبدیلی کی دعوے دار دیگر سیاسی جماعتوں کے برعکس مسلم لیگ (ن) نے حقیقی اور مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھی ہے جس کا واضح ثبوت وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کا بجٹ ہے جس میں تمام شعبوں کی ترقی کے لئے خصوصی مراعات دی گئی ہیں۔

Leave a Reply