صدر مملکت ممنون حسین کی پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل سہیل امان سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 16 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ائرفورس دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف جنگ میں قابل ستائش کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ بات صدر مملکت نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل سہیل امان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں صدرمملکت سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ریاست کے دشمنوں کے …

اسلام آباد ۔ 16 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ائرفورس دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف جنگ میں قابل ستائش کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ بات صدر مملکت نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل سہیل امان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں صدرمملکت سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ریاست کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے فضائی حدود کی حفاظت کے لئے انتہائی موثر ڈاکٹرائن تشکیل دیا ہے۔ صدر مملکت نے پاک فضائیہ کے اعلیٰ معیار اور کارکردگی کو بھی سراہا۔ ملاقات میں ائرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کے مختلف پیشہ وارانہ امور سے متعلق صدر مملکت کو آگاہ کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply