اسلام آباد ۔ 16 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن واستحکام کے لیے پوری دنیا کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اس مقصد کے لیے پ±ر امن بقائے باہمی کے اصولوں کے مطابق ہم پوری دنیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں تعینات مختلف ملکوں کے سفیروں کے اعزاز میںجمعرات کو ایوان …
صدر مملکت ممنون حسین کا پاکستان میں تعینات مختلف ملکوں کے سفیروں کے اعزاز میں دیے گئے افطار عشائیہ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن واستحکام کے لیے پوری دنیا کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اس مقصد کے لیے پ±ر امن بقائے باہمی کے اصولوں کے مطابق ہم پوری دنیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں تعینات مختلف ملکوں کے سفیروں کے اعزاز میںجمعرات کو ایوان صدر میں دیے گئے افطار عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں اسلامی ممالک کے سفیروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز، طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلامی دنیا ان دنوں سنگین مسائل سے دوچار ہے جن میں سیاسی بحرانوں کے علاوہ انتہاپسندی،نقل مکانی، جہالت، ناخواندگی اور غربت جیسے مسائل شامل ہیں۔ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت ہے تاکہ اسلام کو بدنام کرنے اور لاتعداد مسلمانوں کو خون میں نہلا دینے والی قوتوں کو شکست سے دوچار کیا جا سکے۔








