اسلام آباد ۔ 17 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کو پارلیمانی کمیٹی برائے تقرری چیف الیکشن کمشنر و ارکان الیکشن کمشنز کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کو یہاں ہوا جس میں پارلیمنٹیرینز ارشد لغاری، جنید انور، شازیہ مری، شاہ محمود قریشی اور یوسف تالپور نے شرکت کی۔ رکن قومی اسمبلی جنید انور نے چیئرمین …
سینیٹر پرویز رشید پارلیمانی کمیٹی برائے تقرری چیف الیکشن کمشنر و ارکان الیکشن کمشنز کے چیئرمین منتخب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کو پارلیمانی کمیٹی برائے تقرری چیف الیکشن کمشنر و ارکان الیکشن کمشنز کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کو یہاں ہوا جس میں پارلیمنٹیرینز ارشد لغاری، جنید انور، شازیہ مری، شاہ محمود قریشی اور یوسف تالپور نے شرکت کی۔ رکن قومی اسمبلی جنید انور نے چیئرمین کے عہدے کے لئے پرویز رشید کا نام تجویز کیا جس کی تائید یوسف تالپور نے کی۔ کمیٹی کے چیئرمین پرویز رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے تمام نمائندوں سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔








