پا ک فوج کا آپریشن ضرب عضب قا بل ستا ئش ہے،سردار محمد یوسف فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور راولپنڈی ۔ 17 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کہا ہے کہ فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت ہے، ہمیں فروعی وگروہی اختلافات سے با لا تر ہو کر متحد ہونے کی …
پا ک فوج کا آپریشن ضرب عضب قا بل ستا ئش ہے،سردار محمد یوسف

مزید خبریں
پا ک فوج کا آپریشن ضرب عضب قا بل ستا ئش ہے،سردار محمد یوسف
فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور
راولپنڈی ۔ 17 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کہا ہے کہ فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت ہے، ہمیں فروعی وگروہی اختلافات سے با لا تر ہو کر متحد ہونے کی ضرورت ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے جنرل راحیل شر یف کی قیادت میں پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب قابل ستائش ہے، ملک بھر میں یکساں نظام صلواة سمیت ایک ہی دن عید منانے کے لئے پرعزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعتہ المبارک کو جامع مسجد الحرمین گلزار قائد میں نظام صلواة اور موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ملک بھر میں عید بھی ایک ہی روز ہو تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کر ے گی ۔








