اسلام آباد ۔17 جون(اے پی پی ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سینٹ سے موصول ہونے والی 139 میں سے 86 سفارشات کو کلی یا جزوی طور پر منظور کرلیا گیا ہے‘ سرکاری ملازمین کو 2015-16ءمیں دیا جانے والا 7.5 فیصد ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جارہا ہے اس طرح آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 3 ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہارخیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔17 جون(اے پی پی ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سینٹ سے موصول ہونے والی 139 میں سے 86 سفارشات کو کلی یا جزوی طور پر منظور کرلیا گیا ہے‘ سرکاری ملازمین کو 2015-16ءمیں دیا جانے والا 7.5 فیصد ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جارہا ہے اس طرح آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 3 ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم ہونگے‘ ہم نے جو اعداد و شمار پیش کئے ہیں وہ مستند ہیں ان کے حوالے سے تحفظات ظاہر کرنے والے اپنے رویوں پر غور کریں‘ حکومت کی پالیسیوں سے افراط زر میں نمایاں حد تک کمی واقع ہوئی ہے جس سے قیمتوں میں استحکام پایا جاتا ہے‘ ہمارے دور میں بیرونی قرضے گزشتہ ادوار کی نسبت انتہائی کم ہیں‘ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے وزیراعظم کی وطن واپسی پر ان سے بات کرکے اس پر فیصلہ کیا جائے گا‘ کھادوں پر سیلز ٹیکس میں کمی کے نفاذ پر صدر مملکت کی جانب سے فنانس بل پر دستخط کے ساتھ ہی عملدرآمد ہو جائے گا۔








