پاکستان اور رومانیہ کے مابین زیادہ سے زیادہ پارلیمانی وفود کے تبادلے ہونے چاہیے،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

اسلام آباد ۔ 17 جون(اے پی پی) پاکستان اور رومانیہ کے مابین زیادہ سے زیادہ پارلیمانی وفود کے تبادلے ہونے چاہیے۔ رومانیہ اور وزارت دفاعی پیداوار کے مابین جلد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے رومانیہ کے سبکدوش ہونے والے سفیر کے اعزاز میں الوداعی ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے …

اسلام آباد ۔ 17 جون(اے پی پی) پاکستان اور رومانیہ کے مابین زیادہ سے زیادہ پارلیمانی وفود کے تبادلے ہونے چاہیے۔ رومانیہ اور وزارت دفاعی پیداوار کے مابین جلد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے رومانیہ کے سبکدوش ہونے والے سفیر کے اعزاز میں الوداعی ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے رومانیہ کے سفیر کی طرف سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ کے لئے کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے تا کہ دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت آئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply