اسلام آباد ۔ 17 جون(اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 533.5 ملین روپے وصول کرکے شاہین فاﺅنڈیشن کے متاثرین کے حوالے کردیئے۔چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری سے منیجنگ ڈائریکٹر شاہین فاﺅنڈیشن ،وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل سعید محمد خان نے نیب ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین نیب نے انہیں 117.5 ملین روپے کا چیک پیش کیا …
قومی احتساب بیورو نے بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 533.5 ملین روپے وصول کرکے شاہین فاﺅنڈیشن کے متاثرین کے حوالے کردےئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جون(اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 533.5 ملین روپے وصول کرکے شاہین فاﺅنڈیشن کے متاثرین کے حوالے کردیئے۔چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری سے منیجنگ ڈائریکٹر شاہین فاﺅنڈیشن ،وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل سعید محمد خان نے نیب ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین نیب نے انہیں 117.5 ملین روپے کا چیک پیش کیا جو کہ میسرز شاہین فاﺅنڈیشن کی متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔ نیب راولپنڈی نے الحمراءپرائیویٹ لمیٹڈ اور ایڈم بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ کا مقدمہ کامیابی سے حل کیا اور الحمراءپرائیویٹ لمیٹڈ، الحمراءایونیو پرائیویٹ کی موجودہ انتظامیہ سے 1832.168 ملین روپے کی وصولی یقینی بنائی۔ اس مقدمے میں مذکورہ کمپنی کی سابق انتظامیہ نے شاہین فاﺅنڈیشن اور اس کے ممبران کو دھوکہ دیا۔ اپنے منصوبوں میں ان کیلئے پلاٹ بک کئے اور 1258 ملین روپے وصول کیے۔ تاہم مذکورہ ملزمان نے ان کو پلاٹ نہیں دیے بلکہ وہ زمین کسی اور پارٹی کو بیچ دی جس کی وجہ سے شاہین فاﺅنڈیشن کے ممبران اپنی محنت کی کمائی سے محروم ہوگئے۔








