برطانوی ہائی کمشنرکی وزیراعظم کی صحت یابی اور پنجاب کے بجٹ میںسماجی شعبوں کیلئے خطیر وسائل مختص کرنے پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد

لاہور۔17 جون(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔برطانوی ہائی کمشنرنے وزیراعظم محمدنوازشریف کے کامیاب آپریشن کے بعدتیزی سے صحت یابی پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دی۔برطانوی ہائی کمشنر نے نئے مالی سال کے پنجاب کے بجٹ میں تعلیم،صحت،پینے …

لاہور۔17 جون(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔برطانوی ہائی کمشنرنے وزیراعظم محمدنوازشریف کے کامیاب آپریشن کے بعدتیزی سے صحت یابی پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دی۔برطانوی ہائی کمشنر نے نئے مالی سال کے پنجاب کے بجٹ میں تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی اورسماجی شعبوں کیلئے خطیر وسائل مختص کرنے پر بھی وزیراعلیٰ کو مبارکباددی۔

Leave a Reply