وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا مختلف سیاسی جماعتوں سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے اراکین کے اعزاز میںہونے والی تقریب سے خطاب

مسلم لیگ (ن) اپنے انتخابی منشور کے ایک ایک لفظ پر عمل کر کے آزادکشمیر کو حقیقی معنوں میں جنت نظیر بنائے گی، ٹکٹوں کے حوالے سے جو فیصلہ ہوا ہے سب نے خوشدلی سے قبول کیا ہے، میرپور اور مظفر آباد کو ایکسپریس وے کے ذریعے جوڑا جائے گا، 5سال میںآزاد جموں و کشمیر میں 50ارب روپے کی سڑکیں بنائی جائیں گی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز …

مسلم لیگ (ن) اپنے انتخابی منشور کے ایک ایک لفظ پر عمل کر کے آزادکشمیر کو حقیقی معنوں میں جنت نظیر بنائے گی، ٹکٹوں کے حوالے سے جو فیصلہ ہوا ہے سب نے خوشدلی سے قبول کیا ہے، میرپور اور مظفر آباد کو ایکسپریس وے کے ذریعے جوڑا جائے گا، 5سال میںآزاد جموں و کشمیر میں 50ارب روپے کی سڑکیں بنائی جائیں گی
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا مختلف سیاسی جماعتوں سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے اراکین کے اعزاز میںہونے والی تقریب سے خطاب
دھیرکوٹ ۔ 17 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنے انتخابی منشور کے ایک ایک لفظ پر عمل کر کے آزادکشمیر کو حقیقی معنوں میں جنت نظیر بنائے گی، ٹکٹوں کے حوالے سے جو فیصلہ ہوا ہے سب نے خوشدلی سے قبول کیا ہے، میرپور اور مظفر آباد کو ایکسپریس وے کے ذریعے جوڑا جائے گا، 5سال میںآزاد جموں و کشمیر میں 50ارب روپے کی سڑکیں بنائی جائیں گی، آزاد کشمیر میں جن ساتھیوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیار کی ان کو خوش آمدید کہتاہوںاورمبارکباد دیتا ہوں۔جمعہ کو دھیرکوٹ کی مختلف سیاسی جماعتوں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے اراکین کے اعزاز میںہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس اور پی پی کی حکومتیں برسراقتدار رہیں مگر ان کی قیادت نہیں بتا سکتی کہ آزاد کشمیر کے عوام کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply