پاکستان کشمیر اور عالم اسلام کو نواز شریف کی ضرورت ہے، ٹکٹوں کے حوالے سے جو فیصلے ہوئے تمام لوگوں نے اسے خوش دلی سے قبول کیا ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا دھیر کوٹ میں تقریب سے خطاب دھیر کوٹ ۔ 17 جون(اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر اور عالم اسلام …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا دھیر کوٹ میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
پاکستان کشمیر اور عالم اسلام کو نواز شریف کی ضرورت ہے، ٹکٹوں کے حوالے سے جو فیصلے ہوئے تمام لوگوں نے اسے خوش دلی سے قبول کیا ہے
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا دھیر کوٹ میں تقریب سے خطاب
دھیر کوٹ ۔ 17 جون(اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر اور عالم اسلام کو نواز شریف کی ضرورت ہے۔جمعہ کو دھیر کوٹ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں کارکنوں میں کوئی تفریق نہیں، سب پارٹی کی آن ہیں۔ ٹکٹوں کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ میں مشاورت میں جو فیصلے ہوئے تمام لوگوں نے اسے خوش دلی سے قبول کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن ساتھیوں نے کرپٹ لوگوں کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ان کو خوش آمدید کہتا ہوں اور مبارکباد دیتا ہوں۔ادھر ساٹھ سال سے گھنٹہ گھر کی سیاست ہورہی ہے، دھیرکوٹ کے عوام کو گھنٹہ گھر کی سیاست سے آزاد کرانا ہمارا مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ کرپشن کنگ اور اقتدار کے پجاری ہیں جنہوں نے مسئلہ کشمیر کو کمزور کیا اور کشمیریوں کو ان کی منزل سے دور کیا۔ ہم سب کی جنگ اس استحصالی ٹولہ کے خلاف ہے،21جولائی کا دن کرپشن کے بتوں اور اقتدار کے پجاریوں کی پکڑ کا دن ہے۔








