برج ٹاﺅن ۔ 18 جون(اے پی پی) سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اہم میچ میں (کل) اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی۔ ویسٹ انڈیز میں جاری سیریز میں اب تک کھیلے گئے چھ میچز کے بعد جنوبی افریقن ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، پروٹیز ٹیم نے چار میچز کھیلے، دو جیتے اور دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا …
سہ ملکی ون ڈے سیریز،عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اہم میچ میں(کل)آمنے سامنے ہوں گی
برج ٹاﺅن ۔ 18 جون(اے پی پی) سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اہم میچ میں (کل) اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی۔ ویسٹ انڈیز میں جاری سیریز میں اب تک کھیلے گئے چھ میچز کے بعد جنوبی افریقن ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، پروٹیز ٹیم نے چار میچز کھیلے، دو جیتے اور دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، اس نے بھی چار میچز کھیلے، دو جیتے اور دو میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم نے بھی چار میچز میں سے دو جیتے اور دو ہارے تاہم وہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔









