قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لئے روانہ،کھلاڑی، کپتان مینجر اور ہیڈ کوچ جیت کے لئے پرعزم،

لاہور۔18 جون(اے پی پی )قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں جیت کا عزم لئے دورہ انگلینڈ کے لئے ہفتہ کی صبح نو بجے لاہور سے ایمرٹس کی فلائٹ کے ذریعے انگلینڈ روانہ ہو گئی۔ تمام کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز ہفتہ کی صبح نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کے لان میں اکٹھے ہوئے جہاں ایک بار پھر ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور ٹیم مینجر انتخاب عالم نے انہیں دورہ انگلینڈ …

لاہور۔18 جون(اے پی پی )قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں جیت کا عزم لئے دورہ انگلینڈ کے لئے ہفتہ کی صبح نو بجے لاہور سے ایمرٹس کی فلائٹ کے ذریعے انگلینڈ روانہ ہو گئی۔ تمام کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز ہفتہ کی صبح نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کے لان میں اکٹھے ہوئے جہاں ایک بار پھر ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور ٹیم مینجر انتخاب عالم نے انہیں دورہ انگلینڈ کے دوران اپنے رویے کو بہتر اور صرف کرکٹ پر فوکس کرنے کی ہدایت کی ۔کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا اور پھر پی سی بی کے عہدیدران نے انہیں نیک خواہشات کے ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے کوچ میں بیٹھاکر علامہ اقبال ایئر پورٹ کے لئے رخصت کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply